• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ یورپی یونین سے نکلنے کی صورت میں بھی GSP سہولتیں د یگا ،رزاق دائود

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی مشیر تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود نے کہا ہےکہ یورپی یونین سے برطانیہ نکلنے کی صورت میں بھی پاکستان کو جی ایس پی کی ترجیحی سہولیات دیتا رہے گا۔ برٹش ائرویز نے برس ہا برس بعد پاکستان کیلئے نان سٹاپ فضائی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان چند ماہ میں برطانیہ کا سرکاری دورہ کرینگے۔ وہ بدھ کی شب برطانوی ملکہ ایلزبتھ ثانی کی 93ویں سالگرہ کے سلسلے میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سی ایم جی اور اُنکی اہلیہ سے دیئے گئے استقبالئے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہلکے پھلکے انداز میں خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین‘ پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل مجاہد انور خان‘ دولت مشترکہ کے ممالک سمیت باقی ملکوں کے سفیروں اور ہائی کمشنرز نے اپنی بیگمات سمیت برطانوی ہائی کمشنر کے استقبالئے میں شرکت کی۔ سالگرہ کی تقریب کے آغاز پر پاکستان اور برطانیہ کے قومی ترانوں کی دل آویز دھنیں برطانوی ارکسٹرا میں بجا کر شرکاء کو مسحور کر دیا۔
تازہ ترین