• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ غربی میں سیلاب میں ایک شخص بہہ گیا

ملتان کے نواح میں بارش اور ژالہ باری سے تباہی ہوئی ہے، گھر گر گئے، جانور مرگئے، سبزیاں اور فصلیں برباد ہو گئیں، نوشہرہ غربی میں سیلابی ریلے میں ایک شخص بہہ گیا۔

نالوں میں آنے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان سے 5 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

سیلاب سے 31 دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں اور 9 ہزار ایکٹر کھڑی گندم کی فصل تباہ ہو گئی، 2500 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔

فاضل پور کے نواحی علاقے بھی متاثر ہوئے، نوشہرہ غربی میں سیلابی ریلے میں ایک شخص بہہ گیا۔

ملتان کے نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی،گھر گر گئے، جانور مر گئے،سبزیاں، چارے، مکئی اور گندم کی فصلیں اجڑ گئیں۔

پندرہ منٹ کی ژالہ باری نے ہزاروں افراد کو 15 سال پیچھے دھکیل دیا، متاثرہ کاشت کاروں نے حکومت سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے اور امدادی پیکیج دینے کی اپیل کی ہے۔

راجن پور میں کوہ سلیمان پر بھی بارشوں اور سیلاب سے تباہی ہوئی ہے جہاں سیکڑوں گھر اور ہزاروں ایکڑ پر تیار گندم کی فصل ڈوب گئی۔

طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ہونے والی تباہی سے ملتان کے نواحی علاقے چک 5 فیض میں مکانوں کی بیرونی دیواریں بچیں اور نہ ہی مویشی، کہیں بجلی کے پول گر گئے تو کہیں گرے ہوئے درخت طوفان کی شدت کا احساس دلا رہے ہیں ۔

گندم، مکئی، چارے سمیت تمام اقسام کی تیار سبزیاں بھی مکمل طور پر اجڑ گئیں،15 منٹ کی ژالہ باری نے ہزاروں افراد کو 15 سال پیچھے دھکیل دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی اور طوفانی بارش نے 1993ء کے بعد پہلی مرتبہ ملتان مین اتنی تباہی مچائی ہے۔

علاقہ مکینوں کا جہاں یہ شکوہ ہے کہ کوئی عوامی نمائندہ اور ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ ان کی حالتِ زارا کو دیکھنے تک کے لیے نہی آیا وہیں ان کا مطالبہ ہے کہ ملتان کے وہ تمام نواحی علاقے جہاں طوفان نے تباہی مچائی ہے،انہیں آفت زدہ قرار دے کر اگلی فصل کی کاشت کے لیے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے ۔

تازہ ترین