• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سیلاب سے نمٹنے کیلئے بروقت فول پروف انتظامات کیےجائیں‘

وزیر قانون و بلدیات پنجاب بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ متوقع سیلاب یا بارشوں سے نمٹنے کے لیے بروقت اورفول پروف انتظامات کیےجائیں۔

لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ تمام محکمےآپس میں ہروقت رابطےمیں رہیں،انتظامات کاباقاعدہ فالواپ کریں اور اگر کسی محکمےکوانتظامی اور مالی مشکلات ہیں توبلاتاخیرچیف سیکرٹری سےمل کردور کر یں۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فوج کےجوان حسب روایت امدادی وحفاظتی سرگرمیوں میں سیاسی قیادت کاساتھ دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین کےریلیف کے لیے مناسب مقدار میں خوراک، ادویات اور امدادی سامان کا انتظام ہے، امدادی سرگرمیاں موثر بنانے کے لیے سوشل میڈیا،جامع آگاہی مہم اور جدیدٹیکنالوجی بروئےکارلائی جائیگی۔

تازہ ترین