• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس‘پاکستانی وفد روس روانہ

اسلام آباد(طارق بٹ)ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد روس روانہ ہوگیا ہے۔ اجلاس میں روڈ اینڈ بیلٹ منصوبےکے تحت ٹھوس اقدامات پر بات چیت ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق،پی ٹی آئی کے دو ارکان قومی اسمبلی روس میں منعقدہ چارروزہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اپا)کی کمیٹی برائے معیشت اور پائیدار ترقی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔کانفرنس کا آغاز جمعرات کو ہوگا جو کہ اتوار تک جاری رہے گی ۔حکومت نے کانفرنس میں شرکت کے لیے صداقت علی عباسی اور منصور حیات خان کو نامزد کیا تھادونوں راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔اپا کمیٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت روس کے ڈپٹی اسٹیٹ ڈوما (پارلیمنٹ)الیگزی لیا شینکونے دی تھی۔
تازہ ترین