• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی ایم کی بات درست، لہجہ غلط ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کہا ہے کہ پی ٹی ایم والے ٹھیک بات کرتے ہیں اور وہی بات کرتے ہیں جو میں 15 سال سے کر رہا ہوں، لیکن ان کا لہجہ ٹھیک نہیں، اپنی فوج کے خلاف بات کرنے اور نعرے لگانے سے ملک کا نقصان ہو گا، کوئی فائدہ نہیں ہو گا، لوگوں کو بھڑکانا اور مسائل کا کوئی حل نہ پیش کرنا، اس سے نقصان ہو گا، پی ٹی ایم والے لوگوں کےزخم پرنمک نہ چھڑکیں۔


اورکزئی ایجنسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلےہی کہاتھا امریکا کے کہنےپرقبائلی علاقوں میں فوج کونہیں بھیجاجائے، میں نے یہ اس لیے کہا کہ قبائلی لوگ ہی یہاں کی فوج ہیں، قصور اس حکمران کا تھا جس نے امریکا کے کہنے پر یہاں فوج کو بھیجا۔

عمران خان کہا کہ قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنےسےجوان شہید ہوئے، لوگوں کوپریشانی کاسامنا کرناپڑا،جب دہشت گردی کیخلاف جنگ شروع ہوئی تو میں واحد سیاستدان تھا جو علاقے میں کھڑا تھا،کسی وزیر اعظم کو قبائلی علاقے کی اتنی سمجھ نہیں جتنی مجھے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم والے وہ بات کرتے ہیں جو میں 15 سال سے کہہ رہا تھا،وہ بات کرتے ہیں کہ لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی، مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی ایم آج جو بات کررہی ہے وہ صحیح کہہ رہی ہے،پی ٹی ایم والے جس طرح کا لہجہ اختیار کر رہے ہیں وہ ہمارے لیے ٹھیک نہیں، پی ٹی ایم والےبتائیں اپنی فوج کیخلاف نعرے لگانےسےکیافائدہ ہوگا؟

تازہ ترین