• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،وفاقی وزیر خزانہ سمیت کابینہ میں تبدیلی کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ، 37ہزار کی حد عبور،بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث 100انڈیکس میں 481پوائنٹس کا اضافہ ،سرمایہ کاری کی مالیت 84ارب 60کروڑ بڑھ گئی ،مارکیٹ ٹرن اوور میں کمی لیکن ٹریڈنگ ویلیو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے اچھے اثرات نظر آئے اور مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر تیزی دیکھی گئی ایک موقع پر 100انڈیکس 37729 کی سطح پر بھی پہنچ گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 480.61پوائنٹس کے اضافے سے 36811.86پوائنٹس سے بڑھ کر 37292.47پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ 30انڈیکس میں 280.84پوائنٹس کا اضافہ ہو ا جس سے یہ 17739.37پوائنٹس تک پہنچ گیا ، آل شیئرز انڈیکس میں 324.64پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یہ 27229.21پر آگیا ،جمعہ کو مارکیٹ میں مجموعی طور پر 334کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 241کے بھائو میں اضافہ 78کے بھائو میں کمی جبکہ 15کے بھائو مستحکم رہے ،مارکیٹ میں کل 17کروڑ 73لاکھ 55ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ روز کی نسبت 3کروڑ 88لاکھ 92ہزار شیئرز کم تھا ،تاہم ٹریڈنگ ویلیو گزشتہ روز کی نسبت ایک ارب 46کروڑ 32لاکھ روپے کم ہو گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مالیت 84ارب 60کروڑ 61لاکھ روپے بڑھ گئی ،مارکیٹ میں ٹرن اوور کے لحاظ سے بینک آف پنجاب سر فہرست رہا دوسرے نمبر پر کے الیکٹرک ،تیسرے نمبر پر یونٹی فوڈ اور چوتھے نمبر پر پاک الیکٹرون کے شیئرز کا کاروبار ہوا ۔
تازہ ترین