• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل آل رائونڈر عماد وسیم کو فیور دینے کا اعتراف کرلیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اسکواڈ کا اعلان تو ہوگیا لیکن ان فٹ کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد فٹنس کے معیار اور ان کے انتخاب پر کئی سوال اٹھ گئے۔

عماد وسیم فٹ یا ان فٹ ہیں؟ ان فٹ ہیں تو ورلڈ اسکواڈ کا حصہ کیوں بن گئے؟ ٹیم کی روانگی سے قبل نئی بحث چھڑگئی۔

عماد وسیم خود کو فٹ قرار دیتے ہیں تو چیف سلیکٹر انہیں ان فٹ کہہ رہے ہیں، غلط بیانی کون کررہا ہے؟ کون کس کو بیوقوف بنا رہا ہے ؟

پی سی بی سلیکٹرز کا اعلان تھا کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،کسی کھلاڑی پر نظر کرم نہیں ہوگی۔

چیف سلیکٹر نے اپنے ہی اعلان کو سیاسی ثابت کر دیا کیونکہ ورلڈ کی ٹیم بنی تو ان فٹ اندر اور فٹ کھلاڑی باہر ہوگئے۔

انضمام الحق نے تسلیم کیا کہ ان فٹ عماد وسیم کو فیور دیا گیا ہے جبکہ عماد وسیم خود کو فٹ قرار دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر فٹ نہیں ہوتا تو سلیکٹ کیسے ہوتا؟

فٹنس پر نو سمجھوتا کا شور مچانے والے پی سی بی کو ان کی کمیٹی کے رکن اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی نہ بخشا۔

اب تو ایک ہی طریقہ بچا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں کوئی کتنا فٹ ہے اس کا پول انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کھل جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین