• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کمپیوٹر ماہر مارکوس ہچنز کا امریکہ میں کرمنل چارجز کا اعتراف

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک برٹش کمپیوٹر ماہر جس کی این ایچ ایس کو تباہی سے دوچار کر دینے والے ’’ وانا کرائی سائبر حملہ ‘‘ روکنے میں مدد کرنے پر ایک ’’ ہیرو‘‘ کی حیثیت سے تعریف کی گئی تھی ،اس نے امریکہ میں کرمنل چارجز کا اعتراف کر لیا۔ عدالتی دستاویزات ظاہر کرتی ہیں کہ مارکوس ہچنز جو کہ’’ میلویئرٹیک‘‘ کی حیثیت سے مشہور ہے ، میلویئر لکھنے سے متعلق دو الزامات قبول کر لئے ہیں۔ اپنی ویب سائٹ پر مارکوس ہچنز نے اپنے اقدامات پر معافی مانگتے ہوئے اپنی ’’ ان غلطیوں کی مکمل ذمہ داری بھی قبول کی ہے ‘‘۔ اس نے لکھا کہ اپنی پرورش کے وقت سے میں اپنی اس مہارت کو استعمال کر رہا ہوں جو کہ میں نے پیداواری مقصد کے تحت کئی سال قبل غلط طور پر استعمال کی۔ اس نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ میں اپنا وقت لوگوں کو میلویئر سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے میں استعمال کرتا رہوں گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسٹر ہچنز نے مئی 2017 میں ڈیوان میں اپنے فیملی ہوم کے ایک کمرہ سے ’’ وانا کرائی رینسم ویئر حملہ‘‘ناکام بناکر عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔ اس حملے کے نتیجے میں این ایچ ایس کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا جبکہ دنیا بھر کے 150 ممالک کے سیکڑوں شہروں میں کمپیوٹرز اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

تازہ ترین