• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارتخانہ کمپاؤنڈ میںفائرنگ رینج نہیں بنارہا، ترجمان

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی جانب سے میڈیا کے بعض حصوں میں آنیوالی اس خبر کی وضاحت کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اپنے کمپاؤنڈ میں کوئی فائرنگ رینج بنارہا ہے، سفارتخانہ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ درحقیقت فائرنگ رینج پولیس کیلئے بنائی جارہی ہے، سفارتخانہ کمپاؤنڈ میں کوئی فائرنگ رینج نہیں بنارہا ہے بلکہ ڈپلومیٹک انکلیو میں کیپیٹل پولیس کی پہلے سے موجود فائرنگ رینج کو اپ گریڈ کرنے میں معاونت کررہا ہے۔
تازہ ترین