• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں کوسزائیں سنانے پردل بہت دکھی ہوا،طاہرالقادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 107 کارکنوں کو سزائیں سنائے جانے پر میرا دل بہت دکھی ہے، کارکن خود کو تنہا نہ سمجھیں انہیں انصاف دلوانے کیلئے بڑی عدالتوں میں جائیں گے ،مرکزی عہدیداروں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو جیل جانے والے کارکنوں کا ہر طرح سے خیال رکھے گی، وہ گزشتہ روز آڈیو لنک پر مرکزی رہنماؤں سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ م جس طرح شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے، غیر جانبدار تفتیش کا حق حاصل کرنے کیلئے قانونی جنگ لڑرہے ہیں اسی طرح اسیران کو رہا کروانے کی قانونی جنگ بھی لڑیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم حسینی کردا روالے ہیں، یزیدی نظام کے ظلم و ستم سے نہیں گھبرائیں گے ۔
تازہ ترین