• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے چوک سے ڈیرہ اڈا تک روڈ کی کشادگی کا کام تیز کرنےکاحکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے کہا ہے کہ ایم ڈی اے چوک سے ڈیرہ اڈا چوک تک روڈ کی کشادگی کا کام زیادہ لیبر کے ساتھ دو حصوں میں تقسیم کر کے سپیڈ تیز کی جائے اور ہفتہ وار پراگرس رپورٹ تحریراً پیش کی جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم ڈی اے چوک سے ڈیرہ اڈا روڈ کی کشادگی کی ورکنگ پراگرس کا جائزہ لینے والے اجلاس میں کیا ۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے روڈ کی کشادگی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا  سختی سے ہدایت کی کہ 30جون سے پہلے روڈ کا تمام ترقیاتی کا م مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کوالٹی آف مٹیریل اور کوالٹی آف ورک پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
تازہ ترین