• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر آباد سوراب کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان پہنچ گیا

سوراب (پ ر) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سردار زادہ میر رامین جان محمد حسنی کی کاوشوں سے سوراب کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکج پہنچ گیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی امدادی پیکج میں اشیائے خوردونوش، چارپائی، کیمپس و دیگر سامان شامل ہے سردار زادہ میر رامین جان محمد حسنی کے نمائندے شہزاد محمد حسنی نے امدادی پیکج ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی کے حوالے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شہید سکندر آباد، نائب تحصیلدار سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور ممتاز قبائلی شخصیت حاجی تاج میر محمد حسنی و دیگرموجود تھے بعد ازاں پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ اشیاء کو متاثرین میں تقسیم کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنرڈاکٹر خدائے رحیم میروانی و دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان، سردار زادہ میر رامین جان محمد حسنی اور صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، حاجی تاج میر محمد حسنی نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار زادہ میر رامین جان محمد حسنی عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں میر رامین جان محمد حسنی کے نمائندہ خصوصی شہزاد محمد حسنی نے کہا کہ بی اے پی کے وژن کے مطابق عوام کی بھرپور خدمت کے لئے کوشاں ہیں،میر رامین جان محمد حسنی ضلع بھر میں انتہائی قلیل مدت میں جس طرح مقبولیت اور شہرت حاصل کرچکے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ 
تازہ ترین