• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مانگے تانگے کے وزیر و مشیر تبدیلی نہیں لاسکتے‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مانگے تانگے کے وزیر و مشیر تبدیلی نہیں لاسکتے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹائی ٹینک اپنے ہی سونامی میں ڈوب رہا ہے،پی ٹی آئی میچ ہارگئی ہے، ملک میں ترقی کا پہیہ اُلٹا گھوم رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو پی ٹی آئی کی حکومت کہا جائے یا پیپلز پارٹی کی، سمجھ نہیں آرہا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت مصنوعی آکسیجن پر چل رہی ہے، تبدیلی کے خواب دکھانے اور بڑے بڑے دعوے کرنے والے 8ماہ میں ہی ناکام ہو گئے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو لانے والے بھی پریشان ہیں کہ اب کیا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک سے قبل تیل، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔

تازہ ترین