• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے خلاف عزم مستحکم ہے، جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے سری لنکا دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ہر طرح کی انتہا پسندی کو مسترد کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سرزمین پر 15مارچ کے حملوں کے بعد دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم مستحکم ہوچکا ہے، سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں لوگوں کو نشانہ بنانا ہولناک عمل ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے مزید کہا کہ ہم مذہبی آزادی اور پُرتحفظ عبادات کی حمایت کرتے ہیں، ایسے پُرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے ہم سب کو اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی۔

تازہ ترین