• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ہمارا الٹی میٹم ختم ہونے سے پہلے ہی ابھی نندن واپس کردیا،مودی

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی وزیر اعظم نے کہاہے کہ پاکستان نے ہمارا الٹی میٹم ختم ہونے سے پہلے ہی ابھینندن واپس کردیا،دوسری جانب اتوار کوہی راجستھان کے شہر برمر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت نے پاکستان کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے کی پالیسی کو روک دیا ہے، ہر دوسرے دن وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس جوہری بٹن ہے، بھارت کے پاس پاکستان کو جواب دینے کی طاقت ہے۔پاکستان یاد رکھے کہ بھارت کے پاس بھی نیوکلیئر بٹن ہے۔ا ن کہنا تھا کیا ہم نے اسے دیوالی کے لئے رکھا ہے؟تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کاکہنا ہے کہ اگر بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ابھینندن وطن واپس نہ لوٹتا تو پاکستان کو نتائج سے باخبر کردیا تھا،گجرات میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے این سی پی رہنما شراد پور سے بھی بات کرلی تھی اور اگر وہ ہی اپنی اگلی پیشرفت سے لاعلم ہوتے تو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو کیسے پتہ چل سکتا تھا کہ وہ کیا کریںگے۔پاکستان میں بالا کوٹ کے ایک کیمپ پر فضائی حملے کے بعد وہاں جھڑپ ہوئی اور ہمسایہ ملک میں ابھینندن کو گرفتار کرلیا گیا۔اس کا طیارہ نشانہ بننے سے پہلے ہی اس نے پاکستانی ایف 16 کو گرا دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے اسے یکم مارچ کو رہا کردیاگیا تھا۔اس حوالے سے مودی نے کہا کہ پائلٹ کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن دیکھ رہی تھی کہ ان کا کیا جواب آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک پریس کانفرنس کی اور پاکستان کو خبردار کیا کہ اگر ہمارے پائلٹ کو کچھ ہوا تو آپ دنیا کو بتائو گے کہ مودی نے آپ کے ساتھ یہ کیا ہے۔ایک امریکی حکام نے دوسرے روز ہی کہا کہ مودی نے 12 میزائل تیار کرلیے ہیں اور صورتحال بگڑ سکتی ہے۔پاکستان نے دوسرے روز ہی ابھینندن کی واپسی کا اعلان کردیا،ورنہ وہ قتل کی رات ہوجاتی۔انہوں نے کہا کہ یہ امریکا نے کہا کہ میرے پاس اب کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے میں اس کے بارے میں اس وقت کہوں گا جب وقت آئے گا۔بھارتی وزیر اعظم نے قومی سلامتی پر حکومتی سمجھوتے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی کرسی رہے یا نہ رہے،انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ زندہ رہیں گے یا پھر دہشتگرد زندہ بچیں گے۔دریں اثنا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر آپے باہر ہوگئے، پاکستان کو ایک مرتبہ پھر گیدڑ بھپکی دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان یاد رکھے کہ بھارت کے پاس بھی نیوکلیئر بٹن ہے۔ا ن کہنا تھا کیا ہم نے اسے دیوالی کے لئے رکھا ہے؟نریندر مودی نے اتوار کوہی راجستھان کے شہر برمر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت نے پاکستان کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے کی پالیسی کو روک دیا ہے، ہر دوسرے دن وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس جوہری بٹن ہے، بھارت کے پاس پاکستان کو جواب دینے کی طاقت ہے۔

تازہ ترین