• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میںسابق نازی گارڈ پر 5ہزار قتل میں معاونت پر فرد جرم عائد

برلن (اے پی پی) جرمنی میں ایک سابق نازی گارڈ پر 5 ہزار قتل کے واقعات میں معاونت پر فرد جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی ذرائع ابلاغ نے جرمن دفتر استغاثہ کے حوالے سے بتایا کہ شٹٹ ہوف اذیتی مرکز کے ایک محافظ پر 5230قتل کے واقعات میں مبینہ طور پر شریک ہونے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے 92سالہ سابق محافظ کے خلاف عدالتی کارروائی شمالی جرمن شہر ہیمبرگ میں جاری ہے۔ قتل کے یہ ہزاروں واقعات اگست 1944ءسے لے کر اپریل 1945ء کے درمیان پیش آئے تھے۔ ان میں بیشتر ہلاک ہونے والے یہودی تھے۔ استغاثہ کے مطابق قتل کے ان واقعات کے وقت مبینہ ملزم کی عمر سترہ سے اٹھارہ برس کے درمیان تھی، اس باعث اسے کم عمر تصور کیا جائے گا۔
تازہ ترین