• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے اسرائیل سے توپ شکن میزائل خریدنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی فوج نے اسرائیل سے توپ شکن میزائل اسپائک کی فوری خریداری کا منصوبہ منظور کرلیا ہے، یہ توپ شکن میزائل اسرائیل کے رافیل ایڈوانس ڈیفینس سسٹم نے بنائے ہیں تاکہ اس کے زریعے سے آپریشنل ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ 240 توپ شکن میزائلوں اور 12 لانچرز کی خریداری کا فیصلہ نئی دہلی میں آرمی کمانڈرز کانفرنس کے دوران کرلیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ایمرجنسی قانون کے تحت بھارت کے نائب آرمی چیف کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ بھارتی وزیردفاع سے اجازت لئے بغیر 7 کروڑ 20 لاکھ مالیت کا کا سامان خرید سکتے ہیں اور اس کیلئے انہیں وزارت دفاع سے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نیں پڑے گی۔ 
تازہ ترین