• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو اپوزیشن نہیں اپنی نااہلی سے خطرہ ہے ،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اورجنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں پر شریف خاندان کی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے حکومت کو اپوزیشن نہیں اپنی نااہلی سے خطرہ ہے، آٹھ ماہ کی ناقص ترین حکومتی کارکردگی نے عمران خان کی نااہلی ثابت کر دی ہے،تبدیلی کا نعرہ صرف وزرا کی تبدیلی تک محدود ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی علی پرویز ملک،غزالی سلیم بٹ،رانا احسن شرافت،عامر خان سید توصیف شاہ،رانا احسن شرافت چوہدری عبدالمجید چن نمبردار اور جاوید اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر کی ناکامی دراصل حکومت کی ناکامی ہے،ں ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی معاملات کا یہ حال ہے کہ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، عوام مہنگائی اور عمران خان شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں۔ حکومت ان سے سنبھالی نہیں جا رہی نہ ہی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ان کے پاس کوئی پروگرام ہے یہ سب اناڑی کھلاڑیوں کا نالائق ٹولہ ہے۔
تازہ ترین