• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافتی سرگرمیوں کاعروج دیکھناچاہتے ہیں،سمیع الدین

لاہور (نمائندہ جنگ ) حکومت پنجاب کے ترجمان سمیع الدین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پورے ملک میں بالخصوص پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کو عروج پر دیکھنا چاہتی ہے جس کے لئے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پالیسیاں اور پروگرام بنائے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الحمرا کی ادبی بیٹھک میں ہونے وا لی ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔جس کا اہتمام انجمن شہریان لاہور کی طرف سے کیا گیا تھا اس موقع پر موسیقی کا بھی ایک پروگرام ترتیب کیا گیا تھا جس میں گلوکار عارف گل نے احمد فراز، حبیب جالب اور دیگر شعرا کی غزلیں سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا ۔
تازہ ترین