• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ کرنیوالی خراب مشینیں فوری مرمت کرانے کی ہدایت

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئرایندمیڈیکل ایجوکیشن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ کروانے والی خراب مشینیں فوری مرمت کروا کر مریضوں کیلئے کارآمدبنانے کاحکم دے دیا۔ صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئرایندمیڈیکل ایجوکیشن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے مزید کہا کہ لاہورکے تقریباً تمام ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ مشینیں فعال ہیں۔ تمام ایم ایس حضرات ہسپتالوں میں مشینوں کے مکمل فعال ہونے کی فوراًرپورٹ میرے دفتربھیجیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوٹیسٹ کروانے کی بابت کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوصاف ستھرے اوردوستانہ ماحول میں علاج معالجہ کی تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین