• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایسٹرپرخودکش حملے کرائسٹ چرچ کا جواب تھا، سری لنکا

سری لنکا کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے ابتدائی تحقیقات کےمطابق ایسٹر پر حملے کرائسٹ چرچ حملے کی جوابی کارروائی تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 321 ہوگئی۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے مرنے والوں میں کم ازکم 45 بچے بھی شامل ہیں۔

سری لنکا کے نائب وزیردفاع نے پارلیمان کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سری لنکا میں حملےکرائسٹ چرچ واقعے کی جوابی کارروائی تھے۔

حملوں میں ملوث گروہ نیشنل توحید جماعت کےجماعت المجاہدین انڈیا سے قریبی رابطے تھے،سری لنکا میں ایسٹرکےموقع پر گرجا گھروں،ہوٹلوں میں دھماکوں میں تین سو بیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جس پر آج سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جارہا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین