• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں اولمپک 2020سےقبل انسداد سگریٹ نوشی کی مہم عروج پر ہے،اس سلسلے میں ترجمان ناگاساکی یونی ورسٹی نے سگریٹ نوشی کرنےوالےاساتذہ،پروفیسرکی بھرتیاں روکنےکااعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ناگاساکی یونی ورسٹی میں اگست سے سگریٹ نوشی پر بھی پابندی ہوگی۔

سگریٹ کےعادی افراد کوعادت سےچھٹکارادلانےکیلئےکلینک بھی کھولی جائےگی،ان کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے تعلیمی شعبہ کیلئےمناسب نہیں ہیں۔

ملازمت کیلئےاس قسم کی شرط رکھنے والی ناگاساکی یونی ورسٹی پہلی سرکاری یونی ورسٹی ہے۔

تازہ ترین