• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں صدارتی مدت میں توسیع کے ریفرنڈم میں صدر عبدالفتح السیسی کثرت رائے سے کامیاب ہوگئے، صدر سیسی 2013میں اس وقت کے منتخب صدر مُرسی کو برطرف کر کے اقتدار میں آئے تھے۔

الیکٹورل بورڈ کے مطابق ریفرنڈم میں 88فیصد سے زائد عوام نے صدر السیسی کے حق میں ووٹ دیئے،88اعشاریہ 83 فیصد عوام نے صدر السیسی کی مدت صدارت میں توسیع کے حق میں ووٹ دیئے۔

صدر السیسی کی صدارتی مدت بڑھانے کے خلاف 11 اعشاریہ 17 فیصد ووٹ آئے، ریفرنڈم کے بعد صدر السیسی 2030تک مصر پر حکمرانی کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین