• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد،کراچی جانیوالی مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈویوسف تھانے کی حدود میں پنجاب سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں‘8گھنٹے تک ریلوے ٹریفک معطل رہی‘ نصف درجن سے زائد ٹرینیں متاثر‘ دیگر اسٹیشنوں پر روکدیاگیا۔ ریلوے افسران موقع پر پہنچ گئے اور کرینیں طلب کرکے مال گاڑی کی پٹڑی سے اترنے والی دوبوگیوں کو ریلوے پٹڑی پر چڑھایا جبکہ ایک بوگی جس کا نچلہ حصہ تباہ ہوگیا تھااسے پٹڑی سے اتارکر کچے میں کھڑا کردیا گیا۔
تازہ ترین