• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن ہم منصب کو فون

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب رانیل وکرما سنگھے کو ٹیلی فون دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سری لنکا کے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی سرحد اور مذہب نہیں ہوتا۔

وزیر اعظم نے دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

تازہ ترین