• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی خدمت اورفلاح وبہبودکے منصوبے ترجیحات ہیں،شہرام خان ترکئی

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز اور دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے منشور کیمطابق عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے منصوبے ترجیحاً شروع کیے ہیں۔ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت کی طرح اس دور حکومت میں بھی صوبہ اقتصادی، معاشی اور سماجی شعبوں میں ترقی کی جانب گامزن ہےصوابی میں کئی چھوٹے بڑے منصوبے شروع کیے ہیں اور بیشتر کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں صوابی کے معززین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی سربراہی مختیار جان کاکا والد شاہ زیب شہید کر رہے تھے جبکہ علی جان کاکا، حاجی غلام حیدر و دیگر بھی موجود تھےاس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں اور علاقے میں نئے فیڈرز اور گریڈ اسٹیشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین