• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن کا ہنگامی اجلاس آج طلب نئے بلدیاتی نظام پر لائحہ عمل طے کیا جائیگا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کا اجلاس آج دن گیارہ بجے ہوگا جس میں میئر راولپنڈی سردار نسیم سمیت تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین شرکت کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہنگامی طور پر بلائے جانے والے اس اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے موجودہ بلدیاتی نظام ختم کر کے مرضی کے نئے نظام کو رائج کرنے کی تیاریوں کے بارے میں آئندہ کا لائحہ طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوگا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے عوامی نمائندوں کو ختم کرنے کی کوشش کیخلاف قانونی راستہ اپنایا جائے یا احتجاج کیا جائے۔
تازہ ترین