• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کنونشن جماعت کے اندر نئی روح پھونک دے گا، چوہدری خادم حسین

برمنگھم (نمائندہ جنگ) کشمیر تحریک انصاف برمنگھم و مڈلینڈ کا ورکرز کنونشن جماعت کے اندر نئی روح پھونک دے گا، نئی ممبرشپ سے جماعت مضبوط و مستحکم ہوگی۔ سابق وزیراعظم و قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ورکر کنونشن سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اس وقت تحریک آزادی کشمیر عالمی تناظر میں اہم موڑ میں داخل ہوچکی ہے پاک بھارت کشیدگی سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تقویت ملی ہے اسکو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان  خیالات کا اظہار کشمیر تحریک انصاف کے سابق صدر چوہدری خادم حسین و برمنگھم برانچ کے سابق جنرل سیکرٹری رئوف مغل نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری خادم حسین نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر سابق وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گےتاکہ وہ پوری قوت سے مسئلہ کشمیر پر کام کرسکیں۔ حاجی رئوف مغل نے کہا کہ نئی ممبرشپ سے جماعت مضبوط ہوگی، نیا خون و نیا جذبہ جماعت میں شامل ہونے سے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر تقویت ملے گی۔
تازہ ترین