• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ غیرملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے انٹرنیشنل پِچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل کیوریٹر پِچز کے بہتر معیار کو یقینی بنائے گا، انٹرنیشنل کیوریٹر کی ذمہ داری مقامی کیوریٹرز کو تیار کرنا بھی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پِچز اور گراؤنڈز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے غیرملکی ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ ہوا ہے، انٹرنیشنل پِچز ایکسپرٹ کے ساتھ جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے اشتہار بھی دیا تھا اور اب غیرملکی کوچز کے بعد پِچ ایکسپرٹ بھی غیرملکی ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید