• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ’پوکیمون، ڈیٹیکٹیو پکاچو‘ کا رنگا رنگ پریمیئر




جاپانی دار الحکومت ٹوکیو میں ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم ’پوکیمون، ڈیٹیکٹیو پکاچو‘ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس شاندار تقریب میں ریان رینلڈز سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے رونقیں بکھیریں جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

ہدایتکار روب لیٹر مین کی اس فینٹسی فلم کی کہانی ایسے جاسوس پکاچو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک نوجوان کی مدد کرتے ہوئے اس کے لاپتہ باپ کی تلاش میں مدد کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میری پیرنٹ اورکیل بوئیٹر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلممیں پوکیمون کے ڈائیلاگ نامور ہالی ووڈ اداکار ریان رینلڈکی آواز میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں جسٹس اسمتھ،کیتھرین نیوٹن اورکین واٹینبی سمیت کئی فنکاراہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

ڈرامے سے بھرپور یہ فینٹسی اینیمیٹڈ فلم لیجنڈنری انٹرٹینمنٹ اور وانر بروس پکچرز کے بینر تلے 10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین