• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالامان کی دیوار توڑ کر بھاگنے والی لڑکیاں پکڑی گئیں

لاہور کے دارالامان کی دیوار توڑ کر 2 دن پہلے فرار ہونے والی دونوں لڑکیوں کو لاہور کی پولیس نے پکڑ لیا۔

دونوں مفرور لڑکیوں کو دارالامان کی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سےپکڑا ہے۔

پولیس کے مطابق ان دونوں لڑکیوں نے دارالامان کے واش روم کی دیوار توڑی، دوپٹے باندھ کر رسی بنائی اور نیچے اتر کر فرار ہو گئی تھیں۔

دارالامان انتظامیہ کے مطابق دونوں لڑکیاں رات کے اندھیرے میں فرار ہوئی تھیں۔

تازہ ترین