• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈی بہاءالدین میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

پنجاب کے ضلع منڈی بہاءالدین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کےمطابق منڈی بہاء الدین کے علاقے پھالیہ میں چند ماہ سے دو گروپوں کے درمیان کسی تنازع کے باعث آئے روز لڑائی اور فائرنگ کے واقعات جاری تھے جن میں کئی نوجوان زخمی ہو چکے ہیں۔

گزشتہ رات پھالیہ کے بلال چوک پر پھالیہ کے ایک گروپ کے دو نوجوان موجود تھےکہ اس دوران مخالف پارٹی کے چند افراد نے وہاں پہنچ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں طاہر کھوکھر نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی کو تحصیل اسپتال سے گجرات کے عزیز بھٹی شہید اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پھالیہ اسپتال منتقل کر دی ہے جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین