• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیروز خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خدا نے ان کو اس جمعہ بیٹے جیسی نعمت سے نوازا ہے اوریہ جمعہ واقعی ان کے لئے مبارک ثابت ہو ا ہے ۔

واضح رہے چند روز قبل فیروز خان نے والد بننے کی تمام خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ جلد ہی والد بننے والے ہیں جس کی خبرفیروزکی اہلیہ نے ان کو دی تھی ۔

یاد رہے فیروز خان اور علیزہ 2018میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور رواں برس شادی کی پہلی سالگرہ بھی منائی تھی ۔

فیروز خان پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے ‘ میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان’ خانی‘ اور’ رومیو ویڈز ہیر‘ جیسے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین