• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف وفد کی پلاننگ کمیشن حکام سے ملاقات

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے وفد نے اسلام آباد میں پلاننگ کمیشن کے حکام سے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کو ترقیاتی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے ممیں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد کو معاشی شرح نموکی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا اور سی پیک منصوبوں پر مکمل بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں معاشی ترقی کی رفتاربڑھانے کے لیےحکمت عملی پر غور کیا گیا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر حسن سے بھی ملاقات کی جس کے دوران پی ایس ڈی پی، سی پیک سمیت میکرو اکنامک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ گروتھ اہداف پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

تازہ ترین