• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا علی نے گانا ’میں ہارا‘ ریلیز کردیا


پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی نےگانا ’میں ہارا ‘ریلیز کر دیا ہے۔

آغاعلی نے پنا گاناسماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنی آواز میں گایا ہوا مکمل گانا ’میں ہارا‘ ریلیز کردیا ہے۔

اس گانے کی موسیقی قاسم اظہر نے ترتیب دی ہے جبکہ احمد سہیل نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

گلوکار کے نئے گانے کی ویڈیو کو اب تک دو روز میں31ہزار سے زائد افراد آن لائن دیکھ چکے ہیں۔

4 منٹ 44 سیکنڈ پر مشتمل گانا ’میں ہارا‘ کی ویڈیو پاکستان کے خوبصورت ترین مقام پر فلمایاگیا ہے جس میں آغا علی بھرپور انداز میں گانا گاتے ہوئے اپنی محبت کو یاد کر رہے ہیں۔

 گانے میں آغا کو کار میں تنہا سفر کرتے دکھایا گیا ہے جوکہ آخر میں اپنی محبت کی کچھ یادوں کو ہوا میں بکھیر دیتے ہیں۔

تازہ ترین