• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے مذاکرات آخری مراحل میں داخل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے، آئی ایم ایف اور صوبائی وزرائےخزانہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ صوبوں اور وفاق کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج فسکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، صوبوں نے اپنی تجاویز دی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں معاشی اعداد و شمار دیے گئے۔

عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے پر آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے، بجٹ خسارے کا اثر وفاق اور صوبوں پر پڑتا ہے۔

مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی آج ہو جائے گی، جو لوگ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں انہیں لا رہے ہیں۔

تازہ ترین