یونی لیور پاکستان نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر اعتراضات مسترد کردیے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونی لیورپاکستان اپنے اور اپنے برانڈز سے متعلق بے ضابطگی کے الزامات کوسنجیدگی سے لیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈ کی نامزدگیوں کا فیصلہ شوبز انڈسٹری کی معتبر شخصیات پر مشتمل جیوری کرتی ہے۔
بیان کے مطابق ایوارڈ جیوری کا انتخاب آزاد بورڈ آف گورنرز کرتا ہے، جس کے معاملات میں لکس اسٹائل ایوارڈز اور یونی لیور پاکستان کی کوئی مداخلت نہیں ہوتی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یونی لیور علی ظفر اور میشا شفیع کے کیس سے آگاہ ہے، لیگل معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔