پاکستان کے مشہور ہدایت کار جبران بشیر کی نئی آنے والی فلم ’چھاجا رے‘ میں 25 سے زائد فن کار خصوصی شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ اور لیجنڈ اداکار ندیم بیگ کی نئی آنے والی فلم ’چھا جا رے‘ کے ایک گانے میں 25 سے زائد فن کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔
فلم ’چھا جا رے‘ کی کہانی ایسے نوجوانوں پر مبنی ہے جو اسکول کو مسمار ہونے سے بچاتے ہیں اور نظام تعلیم ا ور کھیل کی ترقی کےلیے جدو جہد کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ فلم میں آئٹم سانگ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کی اداکارہ ادیتی سنگھ ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ فلم ’چھا جا رے‘ کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا جس کی شوٹنگ کراچی میں شروع کی جا چکی ہے۔
اس فلم میں لالی ووڈ کے دو لیجنڈ اداکار ندیم بیگ اور جاوید شیخ کے علاوہ اداکارہ میرا، ثنا اکرم، متھیرا، علیشا رضی، مدیحہ حسن، اداکار شہروز سبزواری، اعجاز اسلم، ریمبو، ناصر خان جان سمیت 25 فنکار خصوصی شرکت کرتے نظر آئیں گے۔