بھارتی ٹی وی اداکار کرن اوبرائے کو خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اداکار کے خلاف ممبئی کے ایشیواڑا پولیس اسٹیشن میں انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 376 اور 384 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کرن اوبرائے نے شادی کے بہانے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایف ائی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ اوبرائے نے نہ صرف خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور فلم بنائی بلکہ رقم نہ دینے کی صورت میں ویڈیو ریلیز کرنے کی دھمکی بھی دی۔
کرن اوبرائے کے مشہور ڈراموں میں ’جسی جیسی کوئی نہیں‘، ’انسائیڈ ایج‘ اور دیگر شامل ہیں۔