• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ایسٹر دھماکوں میں ملوث عناصر مارے گئے یا پکڑلئے‘

سری لنکن پولیس چیف چنداناوکرمارتنے نے کہا ہے کہ ایسٹر دھماکوں میں ملوث تمام عناصر مارے گئے یا گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

سری لنکن پولیس چیف نے ایک بیان میں کہا کہ ایسٹر دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 9خواتین سمیت 73 افراد گرفتار کئے  ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا میں مزید حملوں کےلئے جمع کیا گیا بارودی مواد بھی مشتبہ افراد سے قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس چیف نے یہ بھی کہا کہ دھماکوں کے بعد اسکولوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے،حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے جبکہ اسکول کھل گئے ہیں۔

تازہ ترین