• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم عشق زادے سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے خوبرو اداکار ارجن کپور نے ارباز خان کی سابقہ بیوی ملائیکہ اروڑا خان سے شادی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی نہیں کر رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور نے ایک انٹرویو میں ملائیکہ اروڑا سے شادی کی افواہوں سے متعلق سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ ’عام طور پر مرد شادی کے بعد ’’گنجے‘‘ ہو جاتے ہیں، پھر میں تو اداکار ہوں، شادی کیوں کرنا چاہوں گا؟‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر میں گنجا ہو گیا تو میری تصاویر ہر جگہ پھیل جائیں گی اور میں ایسا نہیں چاہتا۔

عشق زادے اداکار نے کہا کہ میں بہت سنجیدہ ہوں، ابھی شادی نہیں کر رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کسی سے کچھ نہیں چھپایا اور مجھے لگتا ہے کہ میری ذاتی زندگی اور پرائیویسی کی بھی عزت کی جانی چاہیے۔

اُن سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ آپ کسی سے محبت کرتے ہیں، آپ خوش ہیں؟جس کے جواب میں ارجن نے کہا کہ میری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے، مجھے رات میں نیند بھی اچھی آتی ہے اور میں چاہوں گا کہ سب ایسا ہی رہے۔

انٹرویو کے اختتام میں انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور میرے لیے میری خوشی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

تازہ ترین