• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا دربار حملہ، شہید افراد کی تعداد 12 ہوگئی

لاہور میں داتا دربار کے باہر ہونے والے خودکش حملے کا ایک اور زخمی میو اسپتال میں دم توڑ گیا، سانحہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

داتا دربار کے باہر تین روز قبل ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والا 19 سالہ مدثر میو اسپتال میں دم توڑ گیا، مدثر موری گیٹ لاہور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

مدثر کے دم توڑ دینے کے بعد سانحہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے، جبکہ میواسپتال میں اب بھی 27 زخمی زیرِ علاج ہیں جن کی خصوصی نگہداشت کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ روز اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور معمولی زخمیوں میں ایک ایک لاکھ،جبکہ شدید زخمیوں میں5پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔

تازہ ترین