• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلواکیہ میں شاندار سالانہ موٹر شو کاانعقاد


سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوا (Bratislava)میں سالانہ موٹر شو کا انعقاد کیا گیا۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی موٹر شو میں درجنوں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں اور آٹو ڈیلرز نے شرکت کی اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کے لیے پیش کیے۔

اس موٹر شو کے دوران عام گاڑیوں کے علاوہ چمچماتی لگژری گاڑیاں اور اسپورٹس کاریں بھی پیش کی گئیں جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

4روز تک جاری رہنے والے اس موٹر شو کے دوران ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین