• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹ مار، بھتہ خوری اور منشیات فروشی پر آٹھ ملزمان گرفتار، رینجرز

پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شریف آباد اور شارع فیصل کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر تے ہوئے3 ملزمان محمد وسیم، آصف رفیق اور صابر ہاشمی عرف پیا(ایم کیو ایم لندن) کو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے۔

جبکہ شریف آباد کے علاقے میں رینجرزنے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کیاہے جو لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

دریں اثنا کلری اور شریف آباد کے علاقوں میں رینجرزنے کارروائی کرکے 2ملزمان یعقوب اور عُبید عرف لنگڑا کو منشیات فروشی پرگرفتارکیا، اسکے علاوہ  سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرکے دو ملزمان محمد احمد عرف عابد عرف حاجی اور گُلبدین کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید