• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی کا دن اور روٹ تبدیل کرنے کا مشورہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کو 29 نومبر کو کراچی میں شارع فیصل پر ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے دن اور روٹ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق 29 نومبر کو جلسے کی اجازت کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی نے پہلے درخواست جمع کرائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیشِ نظر ایم کیو ایم پاکستان کو ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو ریلی نکالنے سے نہیں روکا جا رہا، تاہم جس جماعت نے پہلے اعلان کیا ہے، ریلی اور جلسے کے انعقاد کا پہلا حق اسی کا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کو کسی دوسرے دن ریلی اور جلسہ منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید