• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ایڈز، ایچ آئی وی کے مریض17 ہزار سے زائد

سندھ میں ایچ آئی وی پازیٹیو اور ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، صوبے میں 17 ہزار سے زائد مریض ایڈز اور ایچ آئی وی وائرس کا شکار ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد مشتبہ کیس بھی ہیں۔

محکمہ ایڈز کنٹرول پروگرام سندھ کی نااہلی کے باعث سندھ میں ایڈز اور ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

سب سے ایچ آئی وی کے شکار کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد اور سانگھڑ میں بنے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر مین ایچ آئی وی کے 17 ہزارسے زائد کیسز پازیٹیو آئے ہیں، جن میں لاڑکانہ میں اب تک ایڈز کے 90، ایچ آئی وی کے 2016 مریض سامنے آئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہے۔

حیدرآباد میں ایڈز اور ایچ آئی وی کے 583، سانگھڑ میں 199، میرپورخاص میں 165، سکھر میں157 جبکہ دادو، شکار پور، مٹیاری، کشمور، تھر پارکر، کندھ کوٹ، شہید بے نظیر آباد سمیت سندھ بھر کے ہر ضلع میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔

ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ انتقالِ خون، استعمال شدہ سرنج کا دوبارہ استعمال اور ہم جنس پرستی ایچ آئی وی پھیلنے کی بڑی وجہ ہیں تاہم آگہی اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس موذی بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین