• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار: بارش سے 3 بسوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار میں خضدارمیں قومی شاہراہ پر بارش کے باعث 3 مسافر بسوں میں تصادم ہوا ہے، حادثےمیں پانچ افراد جاں بحق اورتیرا زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق وڈھ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر بارش کے دوران سڑک کے کنارے کھڑی 2 بسوں سے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس ٹکرا گئی۔

حادثے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین