• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکن پاکس میں مبتلا عامر کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر محمد عامر کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہے۔محمد عامر چکن پاکس سے مکمل نجات نہ پا سکے زرائع محمد عامر کا جمعرات کو لندن میں میڈیکل چیک اپ ہو گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چکن پاکس کی تشخیص کے بعد محمد عامر کو ٹیم سے الگ کر دیا گیا تھا وہ لندن میں سسرال میں قرنطینہ میں رہ رہے ہیں۔ محمد عامر فیملی کے ساتھ لندن میں رہ رہے ہیں ۔ محمد عامر کا طبی معائنہ کے بعد ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کے بارے میں فیصلہ ہو گا ۔موجودہ صورت حال کے مطابق محمد عامر کا چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔
تازہ ترین