• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے بجٹ سیشن تک میں پاکستان پہنچ جاؤں گا ،شہباز شریف

کراچی(ٹی وی رپورٹ)شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے بجٹ سے پہلے بجٹ سیشن تک میں پاکستان پہنچ جاؤں گا،سیاسی پناہ کی درخواست کے عمران خان ثبوت لے آئیں،ایک انٹرویو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غلط بیانی اور دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے دراصل سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان سر سے پاؤں تک دن رات جھوٹ بولتے اور دروغ گوئی سے کام لیتے ہیں او ر اس طرح کیdisinformationپھیلانے میں وہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں،اگر خدا نہ کرے کہ سیاسی پناہ کے لئے درخواست دی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لے آئیں بات ختم ہو جائے گی اور اگر وہ جھوٹ بول کر قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں تو قوم اس کا احساس کرلے گی میں یہاں لندن اس لئے آیا کیونکہ بنیادی طور پر میرے میڈیکل ٹیسٹ باقی تھے اور حمزہ کی بیٹی جو اللہ تعالی نے بیس سال بعد انہیںاولاد عطا کی میری پوتی کی پیدائش کے پہلے ہفتے میں ہی سنگین ہارٹ سرجری ہوئی تھی میں اس کے لئے بھی آیا تھا پھر میرے میڈیکل چیک اپ الحمد اللہ کافی ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین