• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کرکٹرز کو ٹی وی تبصرے پر زیادہ معاوضہ ملتا ہے‘‘

ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی مدثر نذر کا کہنا ہے کہ اکیڈمیز میں بڑے ناموں والے کرکٹرز کو لانے کے لیئے تیار ہیں لیکن بورڈ شاید اتنا معاوضہ نہ دے سکے جو کرکٹرز کو ٹی وی پر تبصرہ کرنے سے ملتا ہے ۔

مدثر نذر کا کہنا ہے کہ اکیڈمیز میں بڑے بڑے کرکٹرز کے لیئے تنخواہیں زیادہ نہیں ہیں، تاہم کچھ ایسے بڑے کرکٹرز بھی ہیں جو صبح 5 بجے کوچنگ کے لیئے نہیں آ سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر تبصرے کرنے پر جتنا معاوضہ ملتا ہے بورڈ شاید اتنا معاوضہ سابق کرکٹرز کو نہ دے سکے ۔

مدثر نذر کا کہنا تھا کہ محمد یوسف جیسے کرکٹر اکیڈمی میں آئیں تو اس کا بڑا فائدہ ہوگا کیونکہ پاکستان میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بیٹنگ کا ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی میں محمد یوسف کی موجودگی میں مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔

تازہ ترین